جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بینک دولت آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر 3 دن تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

- Advertisement -

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں