اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے، دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ دسمبر 2024 میں  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا ہے، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16.19 ارب ڈالر ہیں جبکہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.44 ارب ڈالر  ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگی اور مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح ساڑھے 5 سے ساڑھے7 فیصد تک رہے گی۔

https://youtu.be/sUKwTVAc0Vo

گورنر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ترقی کی شرح ڈھائی سے ساڑھے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں