اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
نومبر2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جبکہ نومبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔
رواں مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال 5 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ میں پاور سیکٹر میں 51 فیصد اضافے سے 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی، 5 ماہ میں فنانشل بزنس سیکٹرمیں 1 فیصد اضافے سے 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ماہ میں آئل اینڈ گیس سیکٹرمیں 24 فیصد اضافے سے 12.5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اسی 5 ماہ میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری 2.60 کروڑ ڈالر کی گئی۔