اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کل بینک کھلیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل تمام بینکوں کو منتخب برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے وہ کل جمعہ 8 جولائی کو منتخب برانچیں کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات میں عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم اس دوران صرف ڈیپازٹ اور کیش کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ آر ٹی جی ایس اور نفٹ سے کلیئرنگ کی سروس بند ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کلیئرنگ کے تمام لین دین، زرمبادلہ تبدیلی کا تصفیہ بدھ 13 جولائی کو کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ کے موقع پر 8 سے 12 جولائی تک 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مرکزی بینک نے بھی 8 تا 12 جولائی (بروز جمعہ تا منگل) تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں