تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روپے کی قدر گرنے پر اسٹیٹ بینک کا بیان آگیا

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ کی طے کردہ ہے، جاری کھاتے کی صورتحال، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں کمی کا سبب بن رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا سبب عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے، گذشتہ 6 ماہ میں عالمی سطح پر ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے، جو ڈالر کی 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے امریکہ میں بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3 فیصد گری ہے، پاکستانی کرنسی کی طاقت کے اندازے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر 224 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -