اشتہار

ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیسے ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

اسی اضافے کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب 26کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کےذخائر3ارب81کروڑڈالرہوگئے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 70کروڑڈالرچینی کمرشل قرض وصول ہونے کے بعد یہ اضافہ ہوا۔

ادھر کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ42لاکھ ڈالرکم ہوکر5.45ارب ڈالررہ گئے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے اعداد وشمار

گذشتہ سال 15 جولائی کو زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، اکیس جولائی کو 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اسی طرح 29 جولائی کو 22 جولائی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ اکتوبر دو ہزار بیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا تھا کہ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 53 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں