اسٹیٹ بینک نے دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ایک ارب روپے مالیت کے ایک سو بائیس مشتبہ اکاوٴنٹس منجمد کردیے ہیں۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اکاوٴنٹس اقوام متحدہ کی دہشت گردی کے حوالے سے قرارداد کے تحت منجمد کیے گئے ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک اشرف متھرا نے بتایا کہ درآمد کنندگان کو اپنی نان ایل سی درآمدات کی فنڈنگ کے ذرائع کی تفصیلات اسٹیٹ بینک اورایف بی آرکومہیا کرنی ہوگی۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی پچیس سے تیس فیصد درآمدات کی ادائیگی دبئی یا دیگرملکوں سے کی جاتی ہے شبہ ہے کہ ان میں چار سے پانچ فیصد درآمد کنندگان ہنڈی حوالہ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔