اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں تین فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود میں تین فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں افراط زر 31.5 فیصد تک بڑھ گیا ہے کمیٹی کو توقع ہے مہنگائی اگلے چند مہینوں میں مزید بڑھے گی۔

- Advertisement -

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال اوسط مہنگائی 27 سے 29 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 67 فیصد کی کمی کے بعد 8 ماہ میں 3.8 بلین ڈالر ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ کمیٹی نے اپنا اگلا اجلاس 4 اپریل 2023 کو منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے بھی حکومت سے شرح سود میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں