پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

"پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر روکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو بےدردی سےلوٹنےوالوں کی سیاست ختم ہوچکی، اب منفی سیاست کرنے والےٹولےکا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تخریبی سیاست کے علمبرداروں کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے اب ملکی ترقی کا سفر روکنے کی کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اڑھائی برس کے دوران نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی ہے، اس دوران عوامی خدمت کےسفر میں رکاوٹ نہیں آنےدی، کرپشن کے ایک بھی اسکینڈل کا داغ ہماری حکومت پر نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں