ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

مبینہ گھڑی خریدار محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والی گھڑی کا مبینہ خریدار محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا۔

محمد شفیق نامی شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میری گھڑیوں کی دکان ایف سیون گول مارکیٹ میں تھی، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گھڑی خریدی اور نہ ہی کوئی رسید دی، میرے لیٹر پیڈ اور اسٹمپ کا غلط استعمال کیا گیا، بار بار سیاسی طور پر میرا نام گھسیٹا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

محمد شفیق نے خبردار کیا کہ آئندہ اگر کسی نے میرا نام استعمال کیا تو قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ 16 نومبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والی گھڑی اسلام آباد میں شفیق نامی تاجر کو 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔

شفیق نے متحدہ عرب امارات کے تاجر اویس مرچنٹ کو گھڑی 6 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بیچی اور پھر اویس مرچنٹ نے امارات کی ایک شخصیت کو گھڑی فروخت کی۔ عمر فاروق ظہور اس شخصیت کے قریبی سمجھے جانے والوں میں سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں