منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ فاؤنڈیشن کی رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریکٹیشنرز صحت عامہ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، 3 سو ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسود قرضہ دے کر ہزاروں نوکریاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلزکو 7 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ تک کا قرضہ دینے کی پرپوزل تیار کرلی ہے، پرائیویٹ پریکٹس میں معاوضے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز بلاسود قرضے حاصل کر کے مزید روزگار پیدا کرسکتے ہیں، پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے قرضوں کی ریکوری 98 فیصد ہے۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یاسمین راشد

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں