تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

آٹھ ماہ کے دوران پشاور میں جرائم کی کتنی وارداتیں رونما ہوئیں، اعداد و شمار جاری

پشاور : صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں آٹھ ماہ کے دوران ایک ہزرا 500 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جرائم سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں جرائم کے پندرہ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ گزشتہ سال جرائم کے 874 کے قریب مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ ماہ میں اقدام قتل کے 800 کے قریب واقعات پیش آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس شہر میں اغوا کے 58 واقعات رونما ہوئے جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 43 تھی۔

مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور میں شہریوں سے 120 سے زائد گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئی اور چوری و رہزنی کی وارداتوں میں شہری 126 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔

Comments

- Advertisement -