12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نگراں پنجاب حکومت نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کنے کہا ہے کہ نگران حکومت صحت کارڈ کو ختم نہیں کررہی بلکہ شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ بن گیا ہے۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں صحت کارڈ کے نام پر مافیا بن گیا تھا۔

نگران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صحت کارڈ پر کوئی جھنڈا لگانے کی ضروت نہیں، ہم صحت کارڈ کو ختم نہیں کررہے بلکہ شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ بن گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگ صحت کارڈ سے ارب پتی تک بن گئے، اس کا بے پناہ غلط استعمال کیا گیا، صحت کارڈ پر بلاضرورت اسٹنٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا ہے لیکن وہ نامکمل ہے، پنجاب کے غریب عوام کا ڈیٹا اکٹھا کرر ہے ہیں، ہیلتھ کارڈ غریب لوگوں کیلئے شروع کیا گیا، جو غربت کی لکیر سے نیچے ہوگا اس کو سہولت ملے گی۔

نگران وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کسی کے موبائل فون کا بل8ہزار اور بجلی کا بل ایک لاکھ روپے ہے تو وہ غریب نہیں، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے ڈیٹالیں گے، نگران حکومت کا صحت کارڈ پر کوئی سیاسی مفاد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پر تمام سہولتیں جاری رہیں گی، کوئی شہری پرائیویٹ اسپتال سے علاج کروانا چاہتا ہے تو وہ 30 فیصد جمع کروائے70 فیصد ہم دینگے۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کے حوالے سے پراپیگنڈا مسترد کردیا، صحت کارڈ کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ نگران حکومت نے صحت کارڈ پر دل کا علاج بند  کردیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں