کراچی: اسٹیل انڈسٹری کو پہنچنے والے روزانہ کروڑوں کے نقصان کے باعث تاجروں نے پورٹ پر ڈیمریج چارجز معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال سے اسٹیل درآمد کنندگان بڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر خام مال جہازوں پر موجود ہے، سب سے زیادہ تعداد میں لوہے کے کوائلز پھنسنے سے روزانہ لاکھوں کے ڈیمریج چارجز لگ رہے ہیں۔
صدر آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن حماد پونا والا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال فی الفور ختم کی جائے، اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کیے جائیں۔
پکڑ دھکڑ کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے مال اٹھانا بند کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ڈیمریج چارجز معافی کی درخواست کے جی ٹی ایل میں جمع کروا دی گئی ہے، اسٹیل انڈسٹری کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات فیل ہو چکے ہیں، حکومت اس مسئلے کو فی الفور حل کروائے۔
انھوں نے کہا تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ہڑتال کے دوران ڈیمریج چارجز معاف کیے جائیں، ہماری تجارت تباہ ہو رہی ہے، وزیر اعظم اور وزیر تجارت فوری نوٹس لیں۔