لاہور: شہر لاہور کے قبرستانوں میں گنجائش بڑھانے اور صفائی بہتر کرنے کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے قبرستانوں کا دورہ کیا، ڈی سی نے قبرستانوں میں صفائی اور بنیادی ضروریات، اور سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ شہر کے 849 قبرستانوں کی صفائی اور ان میں گنجائش پیدا کرنے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔
رافعہ حیدر نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور اب تک 110 قبرستانوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔
شہر کے تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور گنجائش میں اضافے کی خصوصی مہم میں 100 سے زائد قبرستانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کمشنر لاہور کی سربراہی میں مربوط منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ امنشاء اللہ مستقل حل نکالا جائے گا pic.twitter.com/3SlKCKJEry
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) February 21, 2023