پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کی مقبولیت میں  ہر سیزن کے بعد  اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے ضرور آنا چاہیں گے۔

انسٹاگرام پر مداحوں نے اسٹیو اسمتھ سے مختلف سوالات پوچھے جن کے انہوں نے جوابات دیے۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا  گیا، صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟

 جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ  پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں