جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

بال ٹیمپرنگ،اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

سنڈنی : آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹینون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور بلّے باز کیمرون بینکرافٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان وارنر کے خلاف بال ٹمپرنگ ثابت ہونے کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھلینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کینگروز ٹیم کے مایہ ناز بلّے باز کیمرون بینکرافٹ پر بھی 9 ماہ کی پابندی عائد کرکے تینوں کھلاڑیوں کو پابندی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ اسٹینون اسمتھ اور ڈیوڈوارنر پر انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے پر پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدر لینڈ نے چند روز قبل ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر کی جانے والی بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرنے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔


بال ٹمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی


یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بال ٹمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں