تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید اہلکار کی بہن بھی چل بسیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار کی بہن بھی انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بروقت کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈ حسن کی بہن انتقال کرگئی تھیں جس کا بھائی کو علم نہیں تھا جب بھائی کے شہید ہونے کی خبر اہلخانہ کو ملی تو ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

لیاری میں شہید سیکیورٹی گارڈ اور بہن کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہید سیکیورٹی گارڈ حسن چار سال سے اسٹاک ایکسچینج میں فرائض سر انجام دے رہے تھے اور ان کی تنخواہ صرف 13 ہزار روپے تھی۔

واضح رہے کہ سٹاک ایکسچینج حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایک اور سیکیورٹی گارڈ افتخار واحد دو روز بعد ریٹائرڈ ہونے والے تھے لیکن اس سے قبل دہشت گردوں کو مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

18 ہزار تنخواہ پر نوکری کرنے والے افتخار واحد نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، افتخار واحد کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صبح میں نے فائرنگ کی آواز سنی تھی پھر کسی نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچنیج پر حملہ ہوا ہے۔

میں وہاں پہنچا تو پتہ چلا کے والد صاحب بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا ہے، اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ والد صاحب شہید ہوچکے ہیں۔

افتخار واحد کے بیٹے عزاج واحد نے بتایا کہ میں سب سے بڑا بیٹا ہوں لیکن معذوری کے باعث ملازمت کرنے سے قاصر ہوں اور دیگر بہن بھائی ابھی چھوٹے ہیں اور والد صاحب ہی گھر کے واحد کفیل تھے۔

Comments

- Advertisement -