12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا، 100 انڈیکس 796 پوائئنٹس اضافے سے 63 ہزار 799 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

- Advertisement -

15 ارب 8 کروڑ سے زائد مالیت کے 32 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی۔

مارکیٹ میں بلند ترین سطح 63885 اور کم ترین سطح 63176 پوائنٹس رہی۔

 انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 527 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 413 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2048 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں