پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 2042 پوائنٹس کا اضافے ہوا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف معاہدہ بحالی کی امید پر پورے ہفتے اسٹاک ایکسچنج میں شئیرز کی خریداری دیکھی گئی۔
پی ایکس ایس میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2042 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 5.37 فیصد اضافے سے 40450 پر بند ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 41095 رہی جبکہ کم ترین سطح 38135 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں 1 ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور 41 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب بڑھ کر 6351 ارب روپے رہی۔