سوئی سدرن گیس کمپنی نے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے گیس چوری کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمر ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی اینٹی گیس تھیفٹ ٹیم نے نوابشاہ بھنگوار کالونی میں چھاپہ مارا، جہاں سے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے براہ راست گیس چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم لاکھوں روپے کی گیس چوری کرکے گھریلو صارفین کو بیچ رہا تھا۔
- Advertisement -
ایس ایس جی سی نے کہا کہ 10 گھروں کو گیس سپلائی کرنیوالے 4 ڈائریکٹ کلیمپس کو منقطع کردیا گیا، مستقبل میں گیس چوری روکنے کیلئے علاقے کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔