فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس سے قیمتی نوادرات کی پاکستان واپسی سے تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی جیت ہوئی ہے۔
فرانسیسی حکام نے نوادرات پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیں۔
یونیسیکو کنونشن کے تحت پاکستان کا تاریخی ورثہ واپس ملا ہے، قدیم نوادرات بلوچستان کی تاریخ سے جڑی اہم نشانیاں ہیں۔
فرانسیسی کسٹمز نے پاکستان سے اسمگل کی گئی نوادرات ضبط کرلی تھیں، فرانسیسی حکام کی جانب سے نوادرات اسمگلنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی کسٹمز نے 1970 کے یونیسکو کنونشن کے تحت ان قیمتی نوادرات کو پاکستان کے حوالے کیا ہے۔