تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

فیس بک کے 53 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پرلیک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا۔

ہیکرز نے صارفین کے فون نمبر، تصاویر اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرسکتے یا صارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

ہیکرز کے نشانے پر آنے والے صارفین میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ کا تعلق امریکا ہے سے جبکہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Comments