اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اس چھوٹے سے پتھر کی خاص بات کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ کے زہر کے یوں تو بہت سے طریاق ہیں لیکن ایک سعودی شہری کے پاس حیرت انگیز پتھر ہے جو انتہائی زہریلے سانپ کا زہر بھی چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شہری ریاض ریجن کے تیما شہر کا رہائشی سلیمان عویض الشراری ہے جس کو یہ عجیب وغریب خاصیت والا نایاب پتھر اپنے والد سے ورثے میں ملا اور ان کا دعویٰ ہے کہ 90 سال قبل ان کے والد نے اس پتھر کو ایک سانپ کے پیٹ سے نکالا تھا۔

سلیمان کے مطابق سانپ کے ڈسے زخم پر یہ پتھر رکھا جائے تو یہ وہاں سے زہر چوس لیتا ہے اور آہستہ آہستہ زہر کا اثر ختم اور درد جاتا رہتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پرانے زمانے کے لوگ سانپ کے ڈسے کا علاج اسی طرح کے پتھر سے کرتے تھے جب کہ آج بھی علاقے کے لوگ اس موذی جانور سے ڈسے مریضوں کو میرے پاس لاتے ہیں۔ ان کا میں فی سبیل اللہ علاج کرتا ہوں اور وہ یہاں سے شفا یاب ہوکر جاتے ہیں۔

سلیمان نے مزید کہا کہ کیونکہ یہ نایاب پتھر ہے اس لیے وہ ہر وقت اس کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

بھارت میں انوکھا فراڈ، جعلی سپریم کورٹ نے ارب پتی کو کنگال کر ڈالا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں