تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

’مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کردیا جائے۔

اداکارہ رمشا خان کو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کاپی کہا جاتا ہے اور اگر رمشا کے چہرے کے خدوخال پر غور کیا جائے تو دونوں میں واضح شباہت بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے رمشا خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خود کو انوشکا سے ملانے پر بات کی۔

وائرل ویڈیو کلپ میں رمشا خان نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ وہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں کیوں کہ مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو مجھے رمشا خان کے طور پر جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی جس پر متعدد صارفین نے رمشا اور انوشکا کو ملتا جلتا قرار دیا۔

یاد رہے رمشا خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ فوجی ڈرامے ’صنف آہن‘ میں ’پری وش جمال‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے میں ان کا تعلق بلوچستان سے تھا اور انہوں نے اسلحہ چلانے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

صنف آہن کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، شہریار منور، عاصم اظہر، سجل علی، سائرہ یوسف، دنانیر مبین، یمنیٰ زیدی، عثمان پیرزادہ، صبا حمید، عثمان مختار، اسد صدیقی اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا شامل تھیں۔

Comments