ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بھارت: بی جے پی وزیر نے ’بے شرمی‘ کی حد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر نے مہنگائی کے مارے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دیں اور اگر پیٹرول مہنگا لگتا ہے تو استعمال بند کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)  سے تعلق رکھنے والے وزیر برج موہن اگروال نے مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام کو مضحکہ خیز مشورہ دے دیا۔

چھتیس گڑھ حکومت میں تین مرتبہ وزیر رہنے والے برج موہن نے کہا کہ ’جن لوگوں کو مہنگائی آفت لگ رہی ہے، وہ کھانا پینا چھوڑ دیں اور پیٹرول کا استعمال بھی بند کردیں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے  اپوزیشن جماعت کانگریس کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اگر کانگریس سے تعلق رکھنے والے رہنما ہی کھانا پینا چھوڑیں اور پیٹرول کا استعمال ترک کردیں تو مہنگائی کم ہوجائے گی‘۔

کانگریس کے ترجمان سشیل آنند شکا نے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور وزیر کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’دیکھیں ، بی جے پی کے رکن اسمبلی کس طرح بے شرمی کا مظاہرہ اور حد پار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عوام کھانا پینا اور پیٹرول و ڈیزل کا استعمال بند کردیں تو مہنگائی کم ہوجائے گی‘۔

مزید پڑھیں: ’مودی حکومت نے 7 سال میں‌ بھارت کو مکمل تباہ کردیا‘

انہوں نے لکھا کہ ’برج موہن اگروال کا بیان بے شرمی کی انتہا ہے۔ ان کی اور مرکزی حکومت کی منافع خوری والی پالیسی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کی نوبت آ چکی ہے، مہنگائی کے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ملک کا متوسط اور غریب طبقہ پریشان ہے، اس صورت حال میں برج موہن جیسے لوگوں کا اس طرز کا بیان ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں