تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مغربی یورپ کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کی کارستانیاں

پیرس: فرانس میں حکام مونٹ بلانک پہاڑ پر چڑھنے کے دوران کوہ پیماؤں کے بیچ بُرے برتاؤ اور جعلی گائیڈز کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، برتاؤ میں کوہ پیماؤں کے درمیان گالم گلوچ اور مکوں کا تبادلہ شامل ہے۔

کوہ الپس میں واقع اس پہاڑ (4810 میٹر بلند) چوٹی کو مغربی یورپ کی بلند ترین چوٹی قرار دیا جاتا ہے، تازہ ترین واقعے میں بدھ کے روز مغربی یورپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ کوہ پیماؤں کے گروپ نے ایک گائیڈ کو زدوبوک کیا۔

[bs-quote quote=”رواں برس موسم گرما کے آغاز کے بعد سے کوہ مونٹ بلانک پر چڑھنے کے دوران ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

گروپ کا موقف تھا کہ گائیڈ نے ان کے آگے جانے کا راستہ صاف نہیںکیا، رواں ماہ 11 اگست کو سرکاری فورس نے لیٹویا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ کا راستہ روک لیا جو مونٹ بلانک کی چوٹی پر اپنے ملک کا پرچم نصب کرنے کے لیے اوپر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔

رواں برس موسم گرما کے آغاز کے بعد سے کوہ مونٹ بلانک پر چڑھنے کے دوران ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گزشتہ برس اس پہاڑ پر چڑھنے کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -