اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

طوفان برٹ ساحل سے ٹکرا گیا، برطانوی شہروں میں برفباری، تیز ہوائیں، طوفانی بارشیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق طوفان برٹ کے لینڈ فال کے بعد آج صبح روڈ پر ٹریفک کے الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ برطانیہ کے متعدد قصبوں اور شہروں میں شدید برف باری ہو رہی ہے، تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔

ویسٹ یارکشائر کے علاقے شیپلے میں علی الصبح ایک 34 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی کار برف کی وجہ سے پھسل کر سڑک سے اتر گئی اور ایک دیوار سے ٹکرا گئی۔ ہیمپشائر میں صبح آٹھ بجے کے قریب 60 سال کی عمر کے ایک شخص کی گاڑی پر ایک درخت گرنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ کچھ دیر بعد ناٹنگھم شائر میں ایک شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی ٹویوٹا کرولا ایک اور کار سے بری طرح ٹکرا گئی۔

- Advertisement -

طوفان برٹ کی وجہ سے برطانیہ میں نظام زندگی اتھل پتھل ہو گیا ہے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں، ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد مقامات پر سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

برطانیہ میں طوفان کے باعث ٹرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے، 300 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب پروازیں بھی متاثر ہو گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں