جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ڈومینیکن ری پبلک میں آنے والے طوفان نے تباہی پھیلادی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈومینیکن : ڈومینیکن ری پبلک میں آنے والے طوفان نے تباہی پھیلا دی، جس سے بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان ایریکا نے جمہوریہ ڈومینیکن میں تباہی مچادی، ساحل سے ایریکا کے ٹکرانے کے بعد علاقے میں پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواٰؤں نے جہموریہ ڈومینیکن کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

حکومت نے طوفان کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے، طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف واقعات میں بارہ افراد جان سے جاچکے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں، تیز ہواؤں سے سڑکوں کے اطراف لگے درخت بھی گرگئے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ایریکا کا امریکہ سے ٹکرانے کا امکان نہیں لیکن اس سے امریکی ریاست میامی اور فلوریڈا میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں