منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع، 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا، سمندری طوفان 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے سولہ سوناٹیکل میل دور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا ہے جو پچاس گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

فشر مین کوآپریٹو سوسایٹی ترجمان کے مطابق طوفان کے پیش نظر پندرہ لانچوں کو لنگر انداز کرا دیا گیا، لانچوں کو کھڈہ ہنگول کے پہاڑی مقام پر لنگرانداز کرایا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ شکار پر معمول کی پابندی کے باعث کوئی لانچ کھلے سمندر میں موجود نہیں ہے، سمندری طوفان کے بھارتی شہر گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں 1500کلومیٹر دور ہے جبکہ ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں