منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ڈی ایم اے  سندھ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وفقے وفقے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں بھی مون سون کا پانچوں اسپیل شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بارش برسا رہا ہے۔

طوفانی بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، طوفانی بارشیں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ میں ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سکھر، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر اضلاع میں بھی طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ تیز بارشوں سے کراچی، حیدرآباد و دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں سے نمٹنے کےلیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں