ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان کے متاثرین کی امداد کیلیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، کنسرٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پانچ سابق امریکی صدور نے شرکت کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی موجودگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ٹیکساس میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار کسی ایونٹ میں امریکا کے پانچ سابق صدور نے ایک ساتھ شر کت کی، جن میں سابق امریکی صدوربارک اوباما، بل کلنٹن، جمی کارٹر،جارج ڈبلیو بش اور سینیئربش شامل تھے۔
کنسرٹ میں گلوکارہ لیڈی گاگا سمیت معروف آرٹسٹوں نے پرفارم کیا، فنڈ ریزنگ ایونٹ سے فلوریڈا، ٹیکساس، پورٹوریکا میں حالیہ طوفان سے بحالی کیلئے اکتیس ملین ڈالر جمع کئے گئے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں طوفانی بگولوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
کنسرٹ میں متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے گیارہ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جسے مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں: سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
اس موقع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں سابق صدور کی شرکت پر مسرت کا اظہار اور ان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدور امریکا کے بہترین پبلک افسران رہے۔