ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

طوفانی بارشوں سے15افراد جاں بحق اور31زخمی،500سے زائد مکانات تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھرمیں ہونے والی طوفانی بارشوں سے اب تک 15افراد جاں بحق اور31زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان بلوچستان میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں اور برفباری سے جانی ومالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کےباعث15افراد جاں بحق اور31افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ بلوچستان میں ہوا۔

این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں نو افراد جاں بحق ہوئے اور500سے زائد مکانات منہدم ہوئے جبکہ فاٹا میں چار اور خیبر پختونخوا میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں درجنوں دکانیں تباہ ہوئیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک اور چارسدہ سے ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے، کھانے پینے کے دس ہزار پیکٹس متاثرہ افراد تک پہنچا دیئے گئے، امدادی ٹیمیں اور متعلقہ ادارےہائی الرٹ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں