بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے کام کر گئے ،پیپلز پارٹی اوراے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی مکمل بحالی کی کوششیں تیز کردی گئی ، اس حوالے سے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

پیپلز پارٹی اوراے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ، پی پی اور اے این پی بھی واپس آنے کو تیار ہے، اس حوالے سے پس پردہ سیاسی رابطوں سےمولانا فضل الرحمان کوآگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں گزشتہ رات عشائیہ میں ہونے والی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سینیٹ میں یوسف رضاگیلانی کوتسلیم کرنےکیلئےتیارہے جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف بھی یہی شرط رکھی گئی ہے۔

بجٹ سیشن میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں بھی جاری ہے اور کہاگیا باہمی اختلافات سے حکومت کے خلاف جدوجہد کمزورپڑی جبکہ بجٹ کےبعداپوزیشن کو ایشوز کے ساتھ عوام میں آنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

خیال رہے شہبازشریف کے عشائیے میں پیپلزپارٹی اور اےاین پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے راہ ہموار کرنے پر مشاورت کی گئی اور دونوں پارٹیز کو مشورہ دیا گیا کہ حکومت کوٹف ٹائم دینےکیلئےاورکوئی چارہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں