ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عنتر بن شداد کی قبر کہاں ہے؟ خوفناک شکلوں والی چٹانوں کا قصہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی حائل کمشنری میں چٹانوں پر رینگنے والے جانوروں کی عجیب و حیرت انگیز اشکال دریافت ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے حائل ریجن کی النعی قریے کے قریب موجود چٹانوں پر مگرمچھ اور دیگر رینگنے والے جانوروں کی شکلیں دریافت ہوئیں ہیں، جسے دیکھنے والے ششدر رہ گئے ہیں۔

ان حیران کن مناظر کی تصاویر فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی جو 85 مربع کلومیٹر کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے۔

فوٹوگرافر الشمیری کا کہنا تھا کہ تاریخی مقام پر کھدائی اور تلاش کا کام شروع کرنے سے ایسے بہت سارے رازوں عجیب و غریب مناظر سے پردہ اٹھے گا جو حیران کردینے والے ہیں۔

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ آتش فشاں کے دہانے پر نمودار ہونے کی وجہ سے النعی قریہ کافی مشہور ہے اور اس کی شہرت کی ایک وجہ کئی تاریخی مقامات بھی ہیں، جن میں ایک عنتر بن شداد کا چشمہ ہے اور دوسرے چشمے کے قریب عنتر بن شداد کی مبینہ قبر کی موجودگی بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں