اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

حکومت کا کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بزنس بندنہیں کررہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کےپی ٹی اورپورٹ قاسم کے100فیصدچارجزہم معاف کررہےہیں، ہم نےبزنس کمیونٹی کوآگاہ کردیاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کنٹینرزکی مدمیں 100فیصدچارجزہم ویوآف کرنےجارہےہیں، ایسا کچھ نہیں ہے کہ ساری شپنگ لائن اپنابزنس بندکرنےجارہی ہیں ، دنیامیں اتنےبڑےبزنس کوکوئی اگنورنہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بزنس بندنہیں کرنےجارہی، شپنگ لائن سےبات کی کہ آپ کو کنٹینرچاہئیں تو ہم حل بتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں ٹرمینل کے کنٹیرآپریٹرزکےسی ای اوزہمارے ساتھ بیٹھےہیں، بندر گاہوں پر کنٹینرز پھنسے ہیں ، صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ہوسکتا ہے صنعت کاروں کو لگے آج کے فیصلے ناکافی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کئی ہزار کنٹینرز پر سے سو فیصد چارجز ختم کررہے ہیں ، جتنےبھی رکے ہوئے کنٹینرز ہیں سب کوشفٹ کردیں گے اور جہاں ضروری ہواوہاں ڈی اسٹفن کرائیں گے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کسی بھی کنٹینرز پر چارجز بڑھائے جائیں، کسٹم کے موجود قوانین میں گنجائش ہے مزید پیدا کریں گے ، جب تک ڈالرکے مسائل حل نہیں ہوتے کنٹینرز پی آئی سی ٹی منتقل کردیں ، 20 ایکڑ پر پی آئی سی ٹی مفت جگہ دے گی ، پورٹ قاسم پر بھی مفت جگہ دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کومعیشت چلانےکیلئےجوپیسےچاہئےوہ کاروباری سرگرمیوں سےآئیں گے، کاروباری طبقہ سرمایہ کاری نہیں کرےگا تو کوئی بھی معیشت نہیں چل سکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کنٹینرز کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہے، ایل سی کھلنے کے بعد بھی لوگ کنٹینرز نہیں لیکر جاتے، سالہا سال سے کنٹینرز پورٹ پرکھڑے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں