اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قید پاکستانیوں کی رہائی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کےامور پر بھی گفتگو ہوئی اور گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو سات روز میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کوجلد حتمی شکل دی جارہی ہے، انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی پرباہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضاہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرسری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں