تازہ ترین

چارجڈ پارکنگ سے پریشان لڑکیوں کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد میں چارجڈ پارکنگ سے پریشان لڑکیوں کی انوکھی حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چارجڈپارکنگ سے کراچی میں سب ہی شہری پریشان ہیں اب دو سہیلیوں نے پارکنگ کے پیسے وصول کرنے والے کو پریشان کردیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ جو لوگ آفس آتے ہیں انہیں روزانہ پارکنگ مافیا کی جانب سے پریشان کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں اور فرح ایسا کرنے والے ہیں جو کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ کرنے والا 20 روپے فیس مانگ رہا ہے جبکہ لڑکی فرح کی جانب سے ایسی زبان بولی جارہی ہے جو پارکنگ وصول کرنے والے کے اوپر سے گزر رہی ہے۔

پارکنگ والے کا کہنا تھا کہ یہ کون سی زبان بول رہی ہے سمجھ ہی نہیں آرہا ہے، جبکہ دوسری لڑکی کا کہنا تھا کہ پیسے لو نہ ان سے لو پیسے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں کو اچانک پتا نہیں کیا سوجی کے انہوں نے پارکنگ وصول کرنے والے کو پریشان کرتے ہوئے ایسی زبان بول دی جو دنیا میں کہیں بھی نہیں بولی جاتی ہے۔

بعدازاں پارکنگ والا خود ہی تنگ آکر دوسری جانب چلا گیا اور لڑکیوں قہقہے لگاتی ہوئی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگئیں۔

Comments