جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نئی مخلوق؟ اڑتی ہوئی ‘بلی’ دیکھ کر سب چکرا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی فضا میں بلی نما پرندے کی پرواز نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا لیکن بعد میں حقیقت جان کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

امریکی ریاست ہاوائی کے ‘ہالی کالا نیشنل پارک ہیڈکوارٹر’ میں جو مناظر دیکھے گئے وہ کسی اڑتی بلی کے نہیں بلکہ قاز نامی پرندے کے ہیں جنہیں انگریزی میں ہاوائن گوس یا نی نی بھی کہا جاتا ہے۔

strange photo flying cat hawaiian goose nene

Hawaiian Nene Goose | Types of Ducks & Geese

جانوروں اور پرندوں سے متعلق قائم دی ڈوڈو نامی ادارے کی جانب سے اس انداز میں قاز کی تصویر لی گئی کہ جسے دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے گویا کوئی بلی اڑ رہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پرندے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین سچائی جان کر دم بخود رہ گئے۔

ادارہ چلانے والے بوب وائٹ نے نیشنل پارک کے دورے کے دوران قاز کو اڑتے ہوئے دیکھا اور عکس بندی کی ٹھان لی لیکن اس وقت تک پرندہ پرواز کرتا ہوا آگے بڑھ چکا تھا، اس کے باوجود انہوں نے تصویر کھیچنی۔

جلد بازی میں تصویر لینے کے بعد مناظر ایسے لگے جسے کوئی بلی ہے لیکن حیران کن طور پر جہاں بلی کا چہرہ نمایاں ہورہا ہے وہ دراصل قاز کی دم ہے جس کا رنگ اور روپ ایسا ہے گویا کوئی بلی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں