اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دو منہ اور تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں گائے نے دو منہ، تین آنکھوں اور دو جبڑوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی غربیہ گورنری کے ایک گاؤں میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دماغ تو ایک ہے مگر ان کے منہ زبانیں دو اور تین آنکھیں ہیں۔

مصر میں جانورروں کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ گاؤں میں تین آنکھوں، دو جبڑوں، دو زبانوں، دو کان اور ایک دماغ والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کیس جنین کی غیر معمولی نشوونما کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

مصری ڈاکٹروں کی جانب سے پیدائش کے بعد بچھڑے کو ایک ہفتے تک نگرانی میں رکھا گیا اور اس دوران اسے دو زبابوں کی وجہ سے کچھ بھی پینے یا نگلنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

بچھڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں