اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں مقیم نوجوان نے اسٹرابیری بریانی بناکر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعد نے ٹوئٹر پر بریانی کی ایک تصویر کی جس کی سجاوت اسٹرابیری سے کی گئی تھی۔
We made “Strawbiryani” at home today and I am curious to know what desi Twitter has to say about it. pic.twitter.com/PCZ0Ug38gc
— Saad 🍓 (@SaadGH) February 19, 2021
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سعد نامی نوجوان کی تیار کردہ عجیب و غریب ڈش انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر صارفین بولے بغیر نہ رہ سکے۔
نوجوان نے بریانی کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاوٗنٹ سے شیئر کی تھی جس کی سجاوٹ اسٹرابیری سے کی گئی تھی اور ساتھ ہی کیپشن لکھا ہوا تھا کہ ’ہم نے آج ہی گھر میں اسٹرا بریانی بنائی ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ٹوئٹر صارفین اس بارے میں کیا کہتے ہیں‘۔
سعد کی تیار کردہ بریانی ٹوئٹر صارفین کو اس قدر پسند آئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دو ہزار سے زائد صارفین سے اسے ری ٹوئٹ کیا اور 2500 سے زائد لوگوں نے اسے لائک اور کمنٹ کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ جھوٹ مت بولو! تم نے مٹن بریانی بناکر اس کے اوپر پانچ اسٹرابیری رکھیں ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ اگلی چیز جو ہم جانتے ہیں وہ اناناس ہے جو بریانی میں ہوگا۔
We made “Strawbiryani” at home today and I am curious to know what desi Twitter has to say about it. pic.twitter.com/PCZ0Ug38gc
— Saad 🍓 (@SaadGH) February 19, 2021
We made “Strawbiryani” at home today and I am curious to know what desi Twitter has to say about it. pic.twitter.com/PCZ0Ug38gc
— Saad 🍓 (@SaadGH) February 19, 2021
Next thing we know, there will be pineapples in biryani like already fruit is not ruining pizza
— kabir (@kabiirrrrrr) February 19, 2021