تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کالی بلی، جس نے نوجوان کی زندگی اجیرن کردی.. ویڈیو دیکھیں

جنوبی کوریا میں ایک ایسی آوارہ کالی بلی ہے، جس نے بالخصوص ایک گھر کے مالک کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بلی اس قدر ذہین ہے کہ وہ روزانہ گھر کے دورازے پر آکر خفیہ ہندسے درج کرتی اور پھر گیٹ کھولنے پر اندر داخل ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ لوگ چوروں سے بچنے یا اپنی گھر کی حفاظت کے لیے گھر میں جدید سیکیورٹی پر مبنی ایسے دروازے لگاتے ہیں، جنہیں خفیہ ہندسے درج کر کے ہی کھولا جاسکتا ہے۔

یہ کالی بلی گھر کے دروازے پر آکر خفیہ کوڈ درج کرتی ہے جس کے بعد دروازہ کھل جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جنوبی کورین شہری اپنے کتے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھا تو اسی دوران دروازہ کھلنے کی گھنٹی بجی، جب اُس نے دیکھا تو سیڑھیوں پر بلی تھی۔

شہری نے ایک موقع پر اپنا گھر بند کیا تو وہ بلی کھڑکی میں آکر بیٹھی اور پھر موقع ملتے ہی اندر داخل ہوگئی۔

مکان مالک کا کہنا تھا کہ ہے کہ یہ بلی روزانہ بیس سے زائد بار خفیہ ہندسے درج کر کے گھر میں داخل ہوتی ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ بلی گھر میں آنے کے بعد ہمارے قریب آتی ہے تاکہ کتے کا مذاق بنا سکے، اس حرکت سے ہمارا پالتو کتا بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -