بیجنگ: چین میں درخت پر پھنسی بلی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں درخت کی چوٹی پر پھنسی بلی گرنے سے بچنے کے لیے ایک شخص کی ٹانگ سے لپٹ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ٹانگ سے لپٹی بلی کو ہاتھ سے اٹھا کر اسے نیچے موجود لوگوں کو دے کر بلی کو ریسکیو کرلیا۔
- Advertisement -
بلی کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر دس لاکھ سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا اور وہاں موجود طلبا کے اقدام کو سراہا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بلی بہت ہی پیاری ہے اور وہ نیچے اترنے کے لیے بے بس دکھائی دی۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جس طرح سے بلی نے اس لڑکے کی ٹانگ پکڑی تھی وہ بہت ہی اچھا لمحہ تھا، وہاں موجود طلبا انتہائی نرم دل ہیں۔