جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد، الکرم اسکوائر میں کتوں نے رہائشی بالکونیوں میں آزادانہ گھوم پھر کر دہشت پھیلائی ہوئی تھی، کتوں نے کئی رہائشیوں کو کاٹ کر زخمی بھی کیا تھا۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیو پر خبر چلنے کے بعد اینمل ریسکیو کی ٹیمیں الکرم اسکوائر پہنچ گئیں، اور اپارٹمنٹس کے چاروں بلاکس میں آپریشن کر کے شہریوں پر حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے والے آوارہ کتوں کو پکڑ لیا۔

- Advertisement -

الکرم اسکوائر کے رہائشیوں نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا، ایک شہری نے کہا درست خبر چلنے کے باعث آج ہمارا مسئلہ حل ہوا، آوارہ کتوں کی وجہ سے ہم سب پریشان تھے، کئی شہری زخمی ہو گئے تھے اور ہمارے لیے فلیٹوں سے نکلنا مشکل ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر کی بالکونی سے ایک کتا نیچے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا میں نمایاں ہوا، اس سے قبل مکین خطرناک آوارہ کتوں کی وجہ سے سخت مصیبت میں مبتلا تھے، متعدد شکایات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

حکام کی غیر ذمہ داری کے باعث اپارٹمنٹس کے یونین کے صدر نے خاکروب کو بلا کر کتے کو پھینکنے کے لیے کہا، کتا پھینکے جانے کے بعد اینیمل ریسکیو حکام خواب غفلت سے اچانک بیدار ہو گئے، اور الکرم اسکوائر پہنچ کر خاکروب قاسم کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں