ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی : کھیلتے ہوئے 5 بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: منگھو پیر سلطان آباد میں آوارہ کتوں نے بچوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منگھوپیر کے علاقے سلطانہ آباد میں کھیلتے ہوئے 5 بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، کتوں کےحملے میں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شدید زخمی بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں : ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے

یاد رہے راہ چلتے شہریوں کے آوارہ کتوں کا نشانہ بننے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سات ہزار سے زائد شہری نشانہ بنے۔

ذرائع این آئی ایچ نے بتایا تھا کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر سے 7090 سگ گزیدگی کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کراچی ایسٹ 13، سنٹرل سے سگ گزیدگی کا 1 کیس ، کراچی ملیر سے سگ گزیدگی کے 47 کیس، کراچی ویسٹ میں 49 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کیماڑی، کورنگی، ساوتھ سے گذشتہ ہفتے کتے کاٹے کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں