بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی میں آوارہ کتے گھروں کی بالکونی میں گھومنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا رہنا محال کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد الکرم اسکوائر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا، کتے رہائشی بالکونی میں گھومنے سے شہری خوف کا شکار ہوگئے۔

بالکونیوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے والدین بچوں کو گھروں میں رکھنے پر مجبور ہوگئے۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کتوں نے بالکونی میں رکھے پنجرے میں موجود پرندوں کو بھی مار ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر کی بالکونی سے کتا نیچے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود کتوں کو نہ پکڑنے پر اپارٹمنٹس کے یونین کے صدر نے خاکروب کو بلا کر کتے کو پھینکنے کے لیے کہا تھا۔

علاوہ ازیں پولیس نے الکرم اسکوائر سے کتے کو پھینکنے والے خاکروب کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید دو افراد اسد اور طلعت کی تلاش ہے، اینیمل ریسکیو حکام الکرم اسکوائر پہنچے اور انہوں نے ہی قاسم کو گرفتارکروایا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتا تین سے چار بچوں کو کاٹ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں