منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی، گھرجاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے بچے پر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ صادق آباد میں واقع تھانہ احمد ہور لمہ کے علاقے بستی مردان میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، جہاں 8 سالہ شہباز پر گھر جاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے اس پر حملہ کیا۔

بستی مردان میں کتوں کے حملے سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکپتن کے کمیریاں گاؤں میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، کتے نے گھر میں گھس کر بچے نوچ کھایا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماں کا بچہ جاں بحق ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران بچے نے دم توڑا۔

کچھ ہفتے قبل سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار کے بہار خان میرجت میں بھی ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر کتے نے حملہ کردیا تھا، متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل تھے۔

کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرین کو ٹنڈوالہٰیار کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ویکسین نہ ہونے پر انھیں ڈاکٹرز نے حیدرآباد ریفر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں