اشتہار

دلخراش ویڈیو: آوارہ کتوں نے کمسن بچے کو نوچ نوچ کر مارڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں رونما ہونے والے دلخراش واقعے نے ہر صاحب دل شخص کو خون کے آنسو رلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے شہر باغ عنبر پیٹ میں چار سالہ بچہ آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ اپنی جان سے گیا، دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ اپنی مگن میں سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک آوار کتوں کے غول نے اس پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔

- Advertisement -

آوارہ کتوں نے بچے کو زمین پر گرایا اور اس کے نازک جسم کو نوچنے لگے، بچے نے ایک بار ہمت کرکے ان کے نرغے سے نکلنے کی کوشش کی مگر کتوں نے اس دبوچ کر دوبارہ زمین پر گرادیا۔

کمسن بچے کے زمین پر گرتے ہی مزید آوارہ کتوں نے اس پر دھاوا بول دیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں کو بری طرح نوچ ڈالا۔

دلخراش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے بچے کو دور تک گھیسٹ کر لے گئے اس دوران بچہ شدید زخمی ہوا اور تھوڑی دیر بعد اس کا جسم ساکت ہوگیا۔

کتوں کے نرغے میں آکر موت کی وادی میں جانے والے کمسن بچے کی شناخت پردیپ کے نام سے ہوئی، بچے کے والد گنگادھر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو سروس سینٹر لے کر گیا تھا وہ کھیلتے ہوئے باہر نکل گیا اور آوارہ کتوں نے اسے دبوچ کر مارڈالا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں