بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک نے اپنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

’استری 2‘ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری کا سیکیوئل ہے جو اپنی مقبولیت کی بدولت عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے قریب ہے۔

- Advertisement -

تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک یہ فلم بنانا ہی نہیں چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ان کے کیرئیر کی شروعات اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے کریں۔

امر کوشک نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میکنگ کے سفر کا آغاز  ہارر فلم سے بالکل بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے۔

امر کوشک کا کہنا تھا کہ فلم استری ​​ریلیز ہوئی تو یہ میری پہلی فلم تھی اور اس کے حوالے سے میں بہت نروس تھا، میں کبھی بھی اپنے کیریئر کا آغاز ہارر فلم سے نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ فلم میکنگ کا وہ فیصلہ تھا جس کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ جب کچھ بھی کرنے کو  نہیں ہوگا تب ہارر فلمیں بناؤں گا۔

فلم استری 2 کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب فلم استری کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اسے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا گیا اور اب شائقین جس طرح فلم ’استری 2‘ دیکھنے کیلئے سینما گھروں کا رُخ کررہے ہیں میں سب سے شکر گزار ہوں۔

امر کوشک کا کہنا تھا کہ لوگ  استری 2 دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ سیکوئل ہوتو ایسا ہو تو میں بتاتا چلوں کہ فلم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار فلم کی اسکرپٹ نے ادا کیا ہے جس کے لیے ہم رائٹرز کے ساتھ کافی عرصے ک سر جوڑ کر بیٹھے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

انہوں نے بتایا کہ جب فلم استری بنا رہے تھے تو اس فلم کے اسکرپٹ پر 4 سے 5 ماہ تک کام کیا تھا لیکن استری 2 کے اسکرپٹ پر ڈھائی سال تک کام کیا گیا، اس فلم کے لیے بڑے اسٹارز پر بھروسہ کیے بغیر باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اسٹار پاور سے زیادہ کہانی سنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں