کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہر 2اسٹریٹ کرمنلز نے اسپتال آنے والی خاتون اور مرد سے لوٹ مار کی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں اسٹریٹ کرمنلز کے چہرے بھی واضح ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہروارداتیں عروج پر ہیں ، خاتون اور مرد نے لوٹ مار سے بچنےکی آخری حد تک کوشش کی پر وہ ناکام رہے ۔
ملزمان نے اسلحے کے زور پر خاتون سے پرس اور مرد شہری سے موبائل اور پرس چھینا، فوٹیج میں ملزمان کو خاتون اورمردشہری کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں اسٹریٹ کرمنلز کے چہرے بھی واضح ہے ، اسپتال سے چند قدم کےفاصلےپرنیوٹاؤن تھانےکوواردات کی خبر ہی نہ ہوئی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ آفس بھی جائےواردات کے قریب واقع ہے۔